ویڈیو پرینک کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار


گوجرانوالہ پولیس نے پرینک کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والی متعدد ویڈیوز یوٹیوب اور فیس بک پر ڈالنے والے شخص محمد علی کو تھانہ گکھڑ منڈی کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ یہ شخص راہ چلتی لڑکیوں اور فیملی کے ساتھ موجود خواتین کو جسمانی طور پر ہراساں کرتا تھا۔

اس کی ویڈیوز پر عوامی سطح پر غصے کا اظہار کیا جا رہا تھا۔ بدقسمتی سے اس کے فیس بک پیج کے گیارہ لاکھ سے زیادہ فالوور ہیں جبکہ اس کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 78 ہزار سے زیادہ ہے۔ اس کے نام نہاد پرینکس کے نتیجے میں اسے کئی مرتبہ لوگوں سے مار بھی پڑی ہے مگر اب تک اس کے خلاف قانون حرکت میں نہیں آیا تھا۔

اس کی حالیہ ویڈیو میں اسے دریا کنارے بیٹھی فیملی کی خاتون کو نازیبا انداز میں چھوتے دکھایا گیا تھا جس کے بعد اس کے خلاف غصے کی ایک شدید عوامی لہر پیدا ہوئی۔

گوجرانوالہ پولیس کے سی پی او سرفراز احمد فلکی نے اس کی گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے ٹویٹ کی
”ایس پی صدر عبدالوہاب کی زیر نگرانی تھانہ گکھڑ منڈی پولیس کا فوری ایکشن۔ پرینگ ویڈیو کے نام پر عورتوں کی تذلیل کرنے والا ملزم گرفتار۔ مقدمہ درج۔ عوام الناس کی عزت و آبرو کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔“

انہوں نے مزید بتایا
”ایس پی صدر عبدالوہاب کی زیر نگرانی تھانہ گکھڑ منڈی پولیس کا فوری ایکشن۔ شہرت اور فالورز کو بڑھانے کے لیے خواتین کو ہراساں کر کے گلی محلوں میں پرینک ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کر کے لیڈی پولیس کے ہاتھوں پابند سلاسل کر دیا گیا“

اسی بارے میں؛ خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کی معافی، آئندہ ایسا نہیں کروں گا

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments