پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کا مستحکم آغاز، ایک وکٹ کے نقصان پر سو رنز مکمل


پاکستان سپر لیگ میں جمعرات کو 26 ویں میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ سامنے ہیں۔

زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 99 رنز بنا چکے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں سرِفہرست ٹیمیں ہیں۔ اسلام آباد نے اب تک آٹھ میچز کھیلے ہیں جن میں سے چھ میں فتح حاصل کی ہے جبکہ پشاور زلمی نے نو میچز میں سے پانچ میں جیت حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے عثمان خواجہ اور کولن منرو نے آج کے میچ میں اپنی ٹیم کو وہ مستحکم آغاز فراہم کیا جس کی کسی بھی پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو تلاش ہوتی ہے۔

اُن کے سامنے زلمی کے سٹار بولرز کچھ خاص کارکردگی نہیں دکھا پائے۔

لیکن اس کے بعد 48 رنز بنا کر کولن منرو بڑا شاٹ کھیلتے ہوئے شعیب ملک کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔

اُنھوں نے 28 گیندوں پر کُل 47 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیے

’یہ رویہ شرمناک ہے، شکیب آپ ایسا نہیں کر سکتے‘

جب ویوین رچرڈز کو دیکھ کر انڈین اداکارہ نینا گپتا کا دل دھڑکا

شرارتی جاوید میانداد جنھیں ابتدا میں صرف فیلڈنگ کے لیے میدان میں اُتارا جاتا تھا

وسیم اکرم: کالج کی ٹیم کا بارہواں کھلاڑی پاکستانی ٹیم کا فاسٹ بولر کیسے بنا؟

آج کا دوسرا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کراچی کنگز اگر لیگ میں اپنی جگہ بنائے رکھنا چاہتے ہیں تو اُنھیں قلندرز کے خلاف فتح حاصل کرنی ہوگی جو اس ٹورنامنٹ میں پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32286 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp