مفتی عزیز الرحمٰن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور


لاہور میں مدرسے کے طالب علم سے جنسی زیادتی کے کیس میں گرفتار ملزم مفتی عزیز الرحمٰن اور اس کے بیٹوں کو 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

کینٹ کچہری لاہور میں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ رانا ارشد علی کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت میں ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر لایا گیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا جسے کچھ دیر بعد سنا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم عزیز الرحمٰن کا ڈی این اے اور میڈیکل کرانے کی بھی ہدایت جاری کی۔ عزیر الرحمٰن کے شریک ملزم نے عبوری ضمانت لے لی۔ پولیس پیشی کے بعد ملزمان کو لے کر کینٹ کچہری سے واپس روانہ ہوگئی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میانوالی سے گرفتار کیے گئے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عزیر الرحمٰن نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے، ملزم نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ویڈیو میری ہی ہے جو طالب علم صابر شاہ نے چھپ کر بنائی اور میں نے صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر ہوس کا نشانہ بنایا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments