مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہوگا: عمران خان


وزیر اعظم عمران خان نے خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق کہا ہے کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔

امریکی ٹی وی کو انٹر ویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس یہاں ڈسکو یا نائٹ کلب نہیں ہیں، یہ ایک مکمل طور پر مختلف معاشرہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جب آپ لوگوں کو اکسائیں گے تو اِن نوجوانوں کے پاس جانے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوگی تو پھر اس کے نتائج ہوں گے۔

اس سوال پر کہ کیا واقعی خواتین کے لباس کا چناؤ اُن پر جنسی تشدد کی وجہ ہے؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments