پی ایس ایل: پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ


پشاور زلمی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مقابلوں میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہیں۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے گذشتہ پانچ میچز میں پشاور زلمی کا پلا بھاری رہا ہے۔

آج کا میچ جیتنے والی ٹیم جمرات کو ملتان سلطانز کے خلاف فائنل کھیلے گی۔

پشاور زلمی نے پانچ میں سے تین میچز جیتے۔ ایک میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ فاتح رہا جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے نہ کھیلا جا سکا اور یوں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

یہ بھی پڑھیے

سہیل تنویر شاید یونائیٹڈ کے گمان میں بھی نہ تھے

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سات رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملتان سلطانز فائنل میں، اسلام آباد کو 31 رنز سے شکست

آج کے میچ میں کن کھلاڑیوں پر نظر رکھنا اہم ہو گا؟

پی ایس ایل مقابلوں میں اگر ان دو ٹیموں کا میچ ہو تو پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کے عثمان خواجہ اور کولن منرو پر نظر رکھنا دلچسپی سے خالی نہ ہوگا۔ جبکہ پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی، کامران اکمل، وہاب ریاض اور شعیب ملک میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32495 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp