لاہور میں جوہر ٹاؤن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار: تین افراد جان بحق


لاہور میں جوہر ٹاؤن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ک رلی گئی ہے، لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کر دیہے۔ آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام وزیر اعلیٰ پنجاب کو اس رپورٹ سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 30 کلو گرام سے زائد غیر ملکی ساختہ دھماکا خیز مواد استعمال ہوا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں بال بیئرنگ، کیلیں اور دیگر بارودی مواد استعمال ہوا، دھماکا خیز مواد کار میں نصب تھا، دھماکہ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی جگہ 3 فٹ گہرا اور 8 فٹ چوڑا گڑھا پڑا، دھماکے سے 100 مربع فٹ کا علاقہ تباہ ہوا۔

دوسری جانب لاہور میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ جوہر ٹاؤن کے علاقے میں کالعدم لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کے گھر کے قریب پیش آیا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ دھماکا ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے، سی ٹی ڈی تحقیقات کر رہی ہے، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

حافظ سعید کا گھر ٹارگٹ ہونے کے سوال پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہائی ویلیو ٹارگٹ شخصیت کے گھر کے قریب پولیس پکٹ ہے، اسی لیے گاڑی گھر کے قریب نہیں جا پائی، میرا خیال ہے کہ اصل ٹارگٹ پولیس تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments