پی ایس ایل 6 فائنل: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہیں۔
ابوظہبی میں جاری اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے اور سلطانز بغیر کسی نقصان کے ابھی تک 37 رنز بنا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ پشاور زلمی ایک مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی چیمپیئن بن چکی ہے جبکہ ملتان سطانز کی ٹیم پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچی ہے۔
فائنل میچ کے لیے پشاور نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور عمید آصف کی جگہ ثمین گل کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل: دوسرے ایلیمنیٹر میں یونائیٹڈ کو شکست دے کر پشاور زلمی فائنل میں
پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملتان سلطانز فائنل میں، اسلام آباد کو 31 رنز سے شکست
پی ایس ایل 6: آخری لیگ میچ میں اسلام آباد کی جیت
ملتان سلطانز: محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، بلیسنگ مزربانی، شاہنواز دھانی، عمران طاہر، عمران خان۔
پشاور زلمی: وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، جونو ویلز، صہیب مقصود، روومین پاول، شرفین ردرفورڈ، عماد بٹ، ثمین گل، محمد عرفان، محمد عمران۔
- اپنی سگی ماں کو قتل کرنے والا کراچی انڈر ورلڈ کا رحمان ڈکیت، جس نے جوئے اور منشیات سے کمائی دولت سے ایران تک میں جائیدادیں خریدی - 23/04/2024
- موٹروے پولیس کے اہلکار پر ’گاڑی چڑھانے والی‘ ڈرائیور جن کی چار ماہ سے شناخت نہیں ہو پائی - 22/04/2024
- ’اثاثوں کی تقسیم‘ پر مودی کا مسلمانوں کے بارے میں متعصبانہ بیان: ’مودی صرف مسلمانوں کو گالی دے کر ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں‘ - 22/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).