پی ایس ایل 6 فائنل: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت


پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہیں۔

ابوظہبی میں جاری اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے اور سلطانز بغیر کسی نقصان کے ابھی تک 37 رنز بنا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پشاور زلمی ایک مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی چیمپیئن بن چکی ہے جبکہ ملتان سطانز کی ٹیم پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچی ہے۔

میچ کا مکمل سکور کارڈ

فائنل میچ کے لیے پشاور نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور عمید آصف کی جگہ ثمین گل کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

پی ایس ایل

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل: دوسرے ایلیمنیٹر میں یونائیٹڈ کو شکست دے کر پشاور زلمی فائنل میں

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملتان سلطانز فائنل میں، اسلام آباد کو 31 رنز سے شکست

پی ایس ایل 6: آخری لیگ میچ میں اسلام آباد کی جیت

ملتان سلطانز: محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، بلیسنگ مزربانی، شاہنواز دھانی، عمران طاہر، عمران خان۔

پشاور زلمی: وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، جونو ویلز، صہیب مقصود، روومین پاول، شرفین ردرفورڈ، عماد بٹ، ثمین گل، محمد عرفان، محمد عمران۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32297 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp