میری اس طرح کی باڈی نہیں ہے، ویڈیو فیک ہے، مفتی عزیز الرحمان کی سازش ہے، مفتی قوی


مفتی قوی نے کہا ہے کہ الحمدللہ میری تو جسمانی فٹنس ہے۔ اس طرح کا تو میرا وجود ہی نہیں ہے۔ میرا جسم بھی نہیں ہے۔ میری باڈی بھی نہیں ہے۔ اگر ان مولانا کے حوالے سے دیکھوں، اللہ ان کی بھی حفاظت فرمائے، شاید اس کا رخ موڑنے کو انہوں نے میری جانب ڈالا ہے

”میں حیران ہوں اس بات کے اوپر جس طرح کی باڈی دکھائی گئی ہے۔ الحمدللہ میری تو جسمانی فٹنس ہے۔ اس طرح کا تو میرا وجود ہی نہیں ہے۔ میرا جسم بھی نہیں ہے۔ میری باڈی بھی نہیں ہے۔ اور پھر اس پرسکون زمانے کے اندر میں کہیں سفر بھی کر کے چلا گیا، وہاں فائیو سٹار ہوٹل میں بھی رہ گیا، وہاں جناب یہ ویڈیو بھی بن گئی، اور ویڈیو بھی میں نے اپنی خود بنائی، اور پھر میں نے اس کو ڈال دیا۔“

”بہرحال، یہ بہت بڑی سازش ہے، میں یہ سمجھتا ہوں کہ مختلف حوالوں سے، اگر ان مولانا کے حوالے سے دیکھوں تو ان کا مدرسہ جو لاہور والا ہے، اللہ معاف فرمائے، اللہ ان کی بھی حفاظت فرمائے، ان کے اوپر جو نازل ہوئی ہے عذاب، اور ان کو جو آزمائش آئی ہے، ان کو شاید اس کا رخ موڑنے کو انہوں نے میری جانب ڈالا ہے، بہرحال جو بھی سازشی عناصر ہیں، میں ان کے تمام معاملات کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔ اللہ ہی انتقام لینے والے ہیں اور اللہ ہی غالب ہیں۔“

”آپ تمام حضرات سکون سے رہیں، ہزاروں کی تعداد میں جو میرے پاس ٹیلی فون آئے، میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں، اور آپ تمام لوگوں کو یہ یقین ہے کہ یہ جناب جو اس طرح کی ویڈیو ہے یہ بالکل فیک ہے، مضحکہ خیز بھی ہے، احمقانہ بھی ہے، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔“

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments