امریکہ: میامی میں 12 منزلہ رہائشی عمارت منہدم، درجنوں لوگ لاپتہ


امریکی ریاست فلوریڈا میں حکام کا کہنا ہے کہ میامی شہر کے شمال میں 12 منزلہ اپارٹمنٹ عمارت گرنے کے بعد کم از کم ایک شخص ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہیں۔

حکام کے مطابق لاپتہ لوگوں کی تعداد ایک اندازہ کے مطابق 99 ہوگئی ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ حادثہ کے وقت عمارت کے اندر کتنے افراد موجود تھے۔

میڈیا سے بت کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ’عمارت بری طرح سے پچک گئی ہے۔ دو منزلوں کے بیچ کا فاصلہ کو دس فٹ ہوتا تھا اب محض ایک فٹ رہ گیا ہے۔ مجھے خدشہ ہے کہ اس میں کسی کے زندہ نکلنے کے امکانات بہت کم ہیں۔‘

سرف سائڈ میں واقع یہ عمارت 1980 میں تعمیر کی گئی تھی اور 130 ہاؤسنگ یونٹوں میں سے نصف حصے اس کے منہدم ہونے سے متاثر ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاطینی امریکہ سے آنے والے تارکین وطن اس واقعے میں لاپتہ ہیں۔

حکام نے بتایا کہ امدادی عملے نے 35 افراد کو ملبے کے نیچے سے نکالا ہے ، جن میں سے 10 کو طبی امداد دی گئی اور دو کو ہسپتال بھیج دیا گیا۔

جمعرات کی سہ پہر فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا ’ٹی وی میں کچھ بھی نہیں دکھائی دے رہا، حقیقت میں یہ بہت بہت تکلیف دہ ہے، اتنی بڑی عمارت کا انہدام دیکھ کر واقعی تکلیف پہنچتی ہے۔‘

میامی

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا ’میں فلوریڈا کے شہریوں سے کہتا ہوں، آپ جو بھی مدد چاہتے ہیں ، وفاقی حکومت جو بھی کر سکتی ہے ، ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہیں ، ہم آپ کے ساتھ رہیں گے۔‘

یہ 9/11 کی طرح لگ رہا تھا

امدادی کارکنوں کو قریبی اپارٹمنٹس میں رہائشیوں تک پہنچنے میں مدد کے لیے کرین کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ایک راہ گیر نے اپنے بھائیوں اور ان کے کتے کے ساتھ چلتے ہوئے عمارت کے گرنے کی آواز سنی۔

انھوں نے سی بی ایس میامی کو بتایا ،’ ہم نے واقعی ایک بہت بڑا دھماکا سنا، ہم نے سوچا کہ یہ موٹرسائیکل ہے، ہم نے مڑے تو راستے میں دھول کے بادل کو دیکھا۔‘

انھوں نے مزید کہا، ’ہم پوچھ رہے تھے (کیا ہو رہا ہے؟) ہم اس کی طرف بڑھے اور اپنے چہروں پر قمیضیں ڈالیں اور سیکیورٹی گارڈ باہر آگیا، ہم نے پوچھا (کیا ہوا؟) اور اس نے کہا کہ عمارت گر گئی۔‘

نائن الیون حملوں کے بعد ہونے والی تباہی کے عینی شاہد ایک شخص نے سی این این کو بتایا کہ یہ بالکل نائن الیون جیسا لگ رہا تھا۔

میامی

Miami Beach Police

50 سالہ سانٹو میگوئل نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کی فون کال سے جاگے جو زیمپین ٹاورز کی تین عمارتوں میں سے ایک کی نویں منزل پر ایک معذور عورت کی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔

میگوئل نے میامی ہیرالڈ کو بتایا ، ’(ان کی اہلیہ) نے کہا کہ انھوں نے ایک بڑا دھماکا سنا ہے۔ یہ زلزلے کی طرح محسوس ہوا۔‘ ان کی اہلیہ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں بچا لیا گیا ہے۔

قریبی عمارت میں رہنے والے ایک شخص نے بتایا کہ ’پوری عمارت لرز اٹھی اور پھر میں نے کھڑکی سے باہر دیکھا لیکن مجھے کچھ نظر نہیں آیا۔ مجھے لگا تھا کہ یہ طوفان جیسی کوئی چیز ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا ’جب مٹی صاف ہوگئی تو ، میں نے دیکھا کہ عمارت کے پیچھے سے دو تہائی عمارتیں زمین پر گر گئیں۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32554 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp