اگر توہین عدالت نہ ہو تو۔۔۔ (غیرسیاسی افسانچہ)


” کام نہ کرنے والے افسروں کو گھر بھجوا دوں گا” جسٹس صاحب پہلے کیس میں دھاڑے۔

“درست تفتیش نہ کرنے والوں کی پیٹیاں اتروا دوں گا” دوسرے کیس میں پولیس والوں کو دھمکی لگی۔

“کسی کو ملکی خزانہ لوٹنے نہیں دوں گا” نیب کے ایک ریفرینس میں نامزدسیاستدانوں کی شامت آئی۔

“بی بی تم کیوں کھڑی ہو؟” جسٹس صاحب نے عدالت کے کونے میں کھڑی بوڑھی عورت سے استفسار کیا۔

” میرے سے اب اور پیشیاں نہیں بھگتی جاتیں” بوڑھی عورت نے ہاتھ جوڑ دیے ۔ “پتر، تھوڑا وقت ملے تو عدالتوں کو بھی ٹھیک کر دینا!”

مخفیؔ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

مخفیؔ

مخفیؔ سوچنے والا ذہن رکھتے ہیں اور دھڑکنے والا دل بھی، نہیں رکھتے تو بوجوہ اپنی شناخت آشکار کرنے کی ہمت نہیں رکھتے سو قلمی نام پر ہی اکتفا کیجئے۔ ویسے بھی شیکسپیئر فرما گئے ہیں، نام میں کیا رکھا ہے!

makhfi has 11 posts and counting.See all posts by makhfi

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments