پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ، بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر


کرکٹ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ آج لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا تاہم بارش کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہو گئی ہے۔

لندن میں آج کے روز وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی بھی ہے جس کی وجہ سے میچ میں خلل کا امکان ہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

لارڈز میدان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بتایا گیا کہ میچ کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس صورتحال سے ممکن ہے کہ میچ متاثر ہو اور 50 اوورز کا میچ شاید ممکن نہ ہو۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

انگلینڈ نے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستانی ٹیم 35.2 اوورز میں صرف 141 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس کے جواب میں انگلینڈ نے 142 رنز کا ہدف باآسانی 21.5 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کے کپتان بن سٹوکس کا یہ 100واں ایک روزہ میچ ہے اور اس وقت وہ ایک ایسی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جس میں کئی ناتجربہ کار کھلاڑی ہیں۔

اس کی وجہ یہ تھی کہ اس سیریز کے آغاز سے قبل انگلینڈ کی ٹیم میں کووڈ 19 کے خدشات کے باعث آئیسولیشن میں چلی گئی تھی اور پھر انگلینڈ نے اس ٹیم میں کئی نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔

خیال رہے کہ دورۂ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم تین ون ڈیز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32505 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp