علی امین گنڈا پور کی متنازع ویڈیو: پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری راسب نے رقم کی وصولی کا اعتراف کر لیا


آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیربرائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی جانب سے رقم تقسیم کرنے کےمعاملے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری راسب نے ریٹرننگ افسر کے روبرو رقم کی وصولی کا اعتراف کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریٹرننگ افسر میرپور ڈڈیال راجہ شمریز نے ویڈیومیں رقم کی تقسیم کےمعاملے پر درخواست کی سماعت کی۔ اس دوران پی ٹی آئی رہنماچوہدری راسب نے اعتراف کیا کہ وفاقی وزیر سے تین لاکھ 90 ہزار روپے ملے تھے لیکن اس رقم کا پی ٹی آئی امیدواراظہرصادق سے کوئی تعلق نہیں۔ ریٹرننگ افسر نے رقم ضبط کرتے ہوئے امیدوار اسمبلی اظہر صادق کو بے گناہ قرار دے دیا اور معاملے پر تفصیلی رپورٹ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کوبھیج دی۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا کہ ویڈیو نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت کر دی ہے لہذا اظہر صادق کو نااہل قرار دیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر امور کشمیرعلی امین گنڈاپور پر الیکشن مہم میں حصہ لینے پر پابندی لگائی جائے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کا بھی کہنا ہے کہ واقعہ الیکشن کمیشن کیلئے ٹیسٹ کیس ہے، اظہرصادق کو نااہل اور علی امین گنڈاپور پر الیکشن مہم میں پابندی لگائی جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments