دلیپ کمار کے کے اثاثوں کی مالیت: چھ ارب 34 کروڑ بھارتی روپے


بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ دلیپ کمار کے اثاثوں کی کُل مالیت 85 ملین ڈالر ہے۔ اس رقم کو اگر بھارتی روپے میں تبدیل کیا جائے تو یہ رقم 6 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

دلیپ کی آمدنی کا بڑا ذریعہ اداکاری رہا ہے، دلیپ کمار بالی ووڈ کے وہ پہلے اداکار ہیں جنہوں نے 50 کی دہائی میں اپنا معاوضہ 10 ہزار روپے سے زائد لیا۔

دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود دلیپ کمار اور اہلیہ سائرہ بانو انتہائی سادگی پسند تھے اور انتہائی سادہ طرزِ زندگی اپنایا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں گزشتہ ہفتے انتقال کر گئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments