یورو 2020 فائنل: اٹلی فٹبال کا نیا یورپی چیمپئین


فٹ بال

اٹلی نے لندن کے ویمبلی سٹیڈیم میں ایک سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ کو پینلٹی کک پر ہرا کر فٹبال کی یورپی چیمپیئن شپ جیت لی۔

اتوار کی شام کو لندن میں کھیلے جانے والے فائنل میں مقابلہ پہلے نوے منٹ میں ایک ایک گول سے برابر رہا۔ اضافی وقت میں بھی جب کوئی نتیجہ نہ نکلا تو معاملہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر گیا جہاں اٹلی کو کامیابی حاصل ہوئی۔

فٹ بال

میچ کا آغاز انتہائی تیزی سے ہوا جب انگلینڈ کی طرف سے لوک شا نے دو منٹ کے اندر اندر پہلا گول کر دیا۔ انگلینڈ کی یہ برتری پہلے ہاف کے اختتام تک قائم رہی۔ اٹلی کی طرف سے لیونارڈو بونیوچی نے 67 منٹ میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

انگلینڈ 1966 کے بعد پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا تھا اور پورے ملک میں اس میچ کو دیکھنے کا جگہ جگہ اہتمام کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اٹلی کسی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والا ملک ہے۔ اٹلی چار ورلڈ کپ اور دو یورپی چیمپینشپ کا فاتح ہے۔

دوسری طرف ، یہ پہلا موقع تھا جب انگلینڈ نے یورپی چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلا تھا اور اس نے پچھلے سال فیفا ورلڈ کپ جیتا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp