بھارتی اداکارہ ایولن شرما شادی کے دو ماہ بعد ہی ماں بننے والی ہیں


بھارتی اداکارہ ایولن شرما اور آسٹریلیائی سرجن تشان بھنڈی کے گھر بہت جلد ننبھے مہمانکی آمد آمد ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، تم کو اپنی گود میں پکڑنے کیلئے انتظار نہیں کر سکتی۔

بالی ووڈ اداکارہ ایولن شرما (Evelyn Sharma) اور ان کے شوہر تشان بھنڈی (Tushaan Bhindi) نے پندرہ مئی کو آسٹریلیا کے برسبین میں چپکے سے شادی کرکے سبھی کو سرپرائز کر دیا۔ شادی کے تقریبا دو مہینے بعد ساہو اداکارہ ایولن نے مانبننے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ بارہ جولائی کو اداکارہ کا یوم پیدائش ہے اور اس یوم پیدائش پر یہ ان کے لئے بیحد خاص تحفہ ہے۔

جرمن ماڈل اور اداکارہ ایولن شرما نے 2013 میں ایان مکھرجی کی فلم یہ جوانی ہے دیوانی سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔ کورونا وبا کے درمیان ایولن شرما نے گزشتہ ماہ ڈاکٹر تشان بھنڈی سے انتہائی سادی سے شادی کی ان دنوں یہ جوڑا آسٹریلیا کے ہیملٹن آئی لینڈ پر ایک خوبصورت لگزری ریسورٹ میں ہنی مون منا رہا ہے ۔

آسٹریلیا کے ہیملٹن آئس لینڈ گولف کلب سے تقریبا تین کلو میٹر کی دوری پر قالیہ ریسورٹ ہے۔ اس لگزری ریسورٹ میں نہ صرف نظارہ اچھا ہے بلکہ یہاں پر طرح طرح کی سہولیات بھی موجود ہیں ۔ اس ریسورٹ میں ایک رات گزارنے کی قیمت بھی کم نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ریسورٹ میں ایک رات ٹھہرنے کیلئے تقریبا 80 سے 82 ہزار روپے ادا کرنے ہوتے ہیں ۔

 ایولن کے شوہر تشان بھنڈی ہندوستانی نزاد ہیں اور آسٹریلیا میں رہتے ہیں۔ تشان پیشہ سے ایک ڈینٹل سرجن ہیں۔ ایولن شرما اور ڈاکٹر تشان پہلی مرتبہ 2018 میں ملے تھے ۔ تقریبا ایک سال کی دوستی کے بعد تشان نے ایولن کو پرپوز کیا تھا ۔

ایولن شرما نے یہ جوانی ہے دیوانی کے بعد میں تیرا ہیرو ، یاریاں اور کچھ کچھ لوچا ہے جیسی فلموں میں کام کیا ہے ۔

ایولن نے تشان بھنڈی سنگ اپنی شادی کی جو تصویریں شیئر کی ہیں۔ ان میں وہ برائڈل گاؤن میں نظر آرہی ہیں۔  اداکارہ نے بتایا ہے کہ یہ ایک انٹیمیٹ ویڈنگ تھی جس میں کنبے اور کچھ قریبی لوگ ہی شامل ہوئے تھے۔  اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ تشان نے ایولن کو سڈنی کے مشہور ہاربر برج پر پرپوزکیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments