وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا گیا


پنجاب بار کونسل نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کا وکالت کا لائسنس معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل نے ایازبٹ ایڈووکیٹ کی درخواست پر ‏کارروائی کرتے ہوئے حسان نیازی ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کیا ہے۔ معطلی کے بعد معاملہ مزید کارروائی کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ‏پنجاب بار کونسل نے مزید کارروائی 17 جولائی کے لئے ملتوی کر دی ہے۔

ایاز بٹ ایڈووکیٹ نےحسان نیازی کے خلاف پنجاب بار کونسل کو درخواست دی تھی جس میں کہا ‏گیا تھا کہ حسان نیازی نے ساتھی وکلا کے ساتھ مجھ پر اور کلائنٹ پر تشدد کیا۔ تشدد کے اسی واقعہ پر حسان نیازی کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments