10  سالہ سوتیلی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا ملزم بری کر دیا گیا


لاہور میں 10 سالہ سوتیلی بیٹی کو مبینی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا شخص بری کر دیا گیا۔ لاہور کی سیشن عدالت نے ذوالفقار علی نامی ملزم کو منگل کے روز بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔ ملزم کے خلاف بیوی نے مقدمہ درج کروایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منگل کے روز ایک معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم بری کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد کی عدالت نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں ملوث ملزم ذوالفقار علی کو بری کرنے کا حکم دیا۔ ملزم ذوالفقار علی کے خلاف اس کی دوسری بیوی نے مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ جبکہ 10 سالہ بچی ملزم کی سوتیلی بیٹی بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ چند ماہ کے دوران رپورٹ ہونے والے جنسی زیادتی کیسز کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments