سعودی عرب عیدالاضحیٰ کے موقع پر 50 پاکستانی قیدی رہا کرے گا

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 50 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر شرکا کو بتایا گیا کہ سعودی عرب نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 50 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے مطابق بیرون ملک قید پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے سخت تگ و دو کر رہے ہیں۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے دو سال قبل سعودی عرب کی جیلوں میں قید دو ہزار پاکستانیوں کو رہا کر کے واپس ان کے ملک بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم 2019 سے اب تک صرف 89 پاکستانیوں کو سعودی جیلوں سے رہا کیا گیا ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words