”ہماری حکومت کی تین سالہ کارکردگی کیسی رہی؟“ (سیاسی افسانچہ)۔


”اکبر خان کیا لائے ہو؟“ وزیراعظم نے پرنسپل سیکرٹری سے استفسار کیا۔
”سر آپ کا حکم تھا کہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر آپ کو بریف کروں۔“
”ہاں بولو۔“

”سر یہ وہ مسائل ہیں جو ہم نے اب تک حل کیے ہیں“ پرنسپل سیکرٹری نے ایک پرچی وزیر اعظم کے آگے رکھی۔
”اور یہ وہ مسائل ہیں جو ہماری حکومت حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے“ پرنسپل سیکرٹری نے ایک کاغذ وزیر اعظم کی طرف بڑھایا۔

”اور یہ موٹی سی فائل کیا پکڑ رکھی ہے“ وزیر اعظم نے ان کے ہاتھ کی طرف اشارہ کیا۔
”سر، یہ وہ مسائل ہیں“ پرنسپل سیکرٹری ایک معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ گویا ہوئے ”جن کا آپ نے فرمایا تھا ہم الزام پچھلی حکومتوں پر دھر دیں گے!“

مخفیؔ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

مخفیؔ

مخفیؔ سوچنے والا ذہن رکھتے ہیں اور دھڑکنے والا دل بھی، نہیں رکھتے تو بوجوہ اپنی شناخت آشکار کرنے کی ہمت نہیں رکھتے سو قلمی نام پر ہی اکتفا کیجئے۔ ویسے بھی شیکسپیئر فرما گئے ہیں، نام میں کیا رکھا ہے!

makhfi has 11 posts and counting.See all posts by makhfi

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments