میں کمرے میں سکرپٹ پڑھ رہی تھی کہ کاسٹنگ ڈائریکٹر نے مجھے چھونا شرو ع کر دیا: بھارتی ادکارہ آرادھنا شرما


بھارتی اداکارہ ’ آرادھنا شرما ‘ نے ٹی وی سکرین پر اپنی جگہ بنا لی ہے لیکن یہاں تک پہنچنے کیلئے ان کی کافی جدوجہد بھی شامل ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران ماضی کا ایک خوفناک تجربہ بیان کیا ہے۔

اداکارہ آرادھنا شرما کا بھارت میں اس وقت ڈرامہ ” ترک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کافی مقبولیت حاصل کر چکا ہے جس کی بدولت اداکارہ بھی شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں ہیں۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ یہ واقعہ میرے ساتھ میرے آبائی شہر ’رانچی‘ میں پیش آیا ، ایک شخص ممبئی میں کاسٹنگ کر رہا تھا۔ میں پونے میں ماڈلنگ کر رہی تھی جس کی وجہ سے میں انہیں تھوڑا بہت جانتی تھی۔ انہوں نے مجھے کہا کہ میں رول دینا چاہتا ہوں جس کیلئے میں رانچی چلی گئی۔ جہاں ہم کمرے میں بیٹھ کر سکرپٹ پڑھ رہے تھے اور اسی دوران انہوں نے مجھے غیر اخلاقی طریقے سے چھونے کی کوشش کی۔ میں یہ اندازہ نہیں لگا پا رہی تھی کہ میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ مجھے صرف یہ یاد ہے کہ میں انہیں بار بار پیچھے دھکیل رہی تھی اور پھر کمرے کا دروازہ کھول کر وہاں سے بھاگ گئی ۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد مجھے کسی پر اعتبار کرنے میں مشکلات آ رہی ہیں ، اسی کی وجہ سے میں کسی مرد کے ساتھ کمرے میں بیٹھنا برداشت نہیں کر پاتی، یہاں تک کہ میں اپنے والد کے ساتھ بھی ایک کمرے میں نہیں جاتی تھی اور اس وقت میں صرف انیس یا 20 سال کی ہوں گی۔ میں کسی کو بھی خود کو چھونے نہیں دیتی تھی، مجھے برا لگتا تھا۔ میں اور میری والدہ اس شخص کا سامنا کرنا چاہتی تھیں لیکن پھر میرے فیملی ممبرز نے مجھے ایسا کرنے سے روک دیا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments