ساندہ لاہور میں خاتون سے ڈیڑھ ماہ تک مبینہ زیادتی کرنے والا پیر گرفتار


پولیس نے لاہور کے علاقے ساندہ میں خاتون سے ڈیڑھ ماہ تک مبینہ زیادتی کرنے والا پیر گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق متاثرہ خاتون کی شادی ضلع شیخوپورہ میں ہوئی ہے جو گھریلو ناچاقی پر نوید نامی پیر کے پاس تعویذ کرانے آئی تھی جس کے بعد ملزم عورت کو ڈیڑھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

ایس ایچ او ساندہ شیخ خالد فاروق کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے گھر والے خاتون کو تلاش کرتے رہے لیکن نہ ملنے پر ساندہ پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوید نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملز م اس سے قبل بھی متعدد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا تا رہا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments