راج کندرا مجھے نامناسب کانٹریکٹ سائن کرنے پر بلیک میل کرتے رہے: پونم پانڈے کے انکشافات


سوشل میڈیا پر اس وقت اداکارہ پونم پانڈے (Poonam Pandey) کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا پر سنگین الزام لگاتی نظر آرہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ راج کندرا اس وقت پولیس حراست میں ہیں۔ راج کندرا کو ممبئی کرائم برانچ کی پراپرٹی سیل نے فحش فلمیں بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ انہیں نشر کرنے کے معاملے میں پیر کی شب گرفتار کر لیا تھا۔

ویڈیو میں پونم پانڈے بتا رہی ہیں، ’دھمکی یہ تھا کہ مجھے ان سے کانٹریکٹ (معاہدہ) سائن کرنا پڑے گا۔ وہ جب کہیں گے، جیسا کہیں گے ویسا شوٹ کرنا پڑے گا، نہیں تو وہ میری پرائیویٹ چیزیں لیک کر دیں گے۔ میرے نہ کرنے کے بعد، میرا فون نمبر انٹرنیٹ پر لیک کر دیا گیا، جب میں نے کانٹریکٹ سائن کرنے کے لئے انکار کر دیا، تو انہوں نے میرا فون نمبر اس میسیج کے ساتھ لیک کیا ’کال می ناو… آئی ول اسٹریپ فار یو‘۔ یہ میسیج انہوں نے میرے پرسنل موبائل نمبر کے ساتھ براڈ کاسٹ کیا تھا۔

راج کندرا اس وقت پولیس حراست میں ہیں۔ راج کندرا کو ممبئی کرائم برانچ کی پراپرٹی سیل نے فحش فلمیں بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ انہیں نشر کرنے کے معاملے میں پیر کی شب گرفتار کرلیا تھا۔

پونم پانڈے نے مزید کہا، ’اس کے بعد، میرا فون نان اسٹاپ رنگ ہو رہا تھا۔ مجھے پوری دنیا سے فون آ رہے تھے۔ دھمکی بھرے میسیج آ رہے تھے۔ میں نے اپنے گھر پر نہیں تھی۔ میں گھر سے نکل گئی تھی۔ چھپ کر رہ رہی تھی۔ مجھے یاد ہے، میں نے کچھ ماہ اس وقت ایک گمنام جگہ پر گزاری تھی۔ کچھ وقت کہیں اور گزارے تھے۔ میں بس خوف میں تھی کہ میرے ساتھ کچھ ہوجائے گا۔ مجھے جس طرح کے میسیج آتے تھے کہ میں جانتا ہوں آپ کہاں ہیں… میں اس وقت تھوڑی سی ڈری ہوئی تھی’۔

پونم پانڈے مزید کہا، ’میں وکیلوں کے منع کرنے کے باوجود بھی میں یہ بیان دے رہی ہوں کہ اگر راج کندرا میرے ساتھ ایسا کر سکتا ہے… میں تو پھر بھی ایک جانی پہچانی ہستی ہوں… تو اوروں کے ساتھ کیا ہو رہا ہو گا۔ اس کا فُل اسٹاپ کہاں پر ہے، یہ فیصلہ کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس لئے میں آپ سے گزارش کروں گی کہ ان ساری لڑکیوں سے کہ آپ پلیز باہر آئیں، اور آپ کے ساتھ بھی ایسا کچھ بھی ہوا ہے تو اپ آواز اٹھائیں، تھینک یو‘۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments