اولمپکس 2021 کا پہلا گولڈ میڈل چین کی خاتون کھلاڑی نے اپنے نام کر لیا


جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والی اولمپکس میں 10 میٹر ایئر رائفل کے حتمی مقابلے میں چین کی یانگ کیان نے روس کی اناستاسیا کو شکست دے کر اولمپکس 2021 کا پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔
ویب ڈیسک — جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والی اولمپکس میں 10 میٹر ایئر رائفل کے حتمی مقابلے میں چین کی یانگ کیان نے روس کی اناستاسیا کو شکست دے کر اولمپکس 2021 کا پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق یانگ نے گولڈ میڈل اولمپکس میں 251.8 کا ریکارڈ اسکور کر کے اپنے نام کیا۔ جب کہ روس کی اناستاسیا 251.1 اور سوئٹزر لینڈ کی نینا کرسٹن 230.6 اسکور بنا سکیں۔

ایئر رائفل مقابلے میں اناستاسیا اپنا آخری نشانہ لیتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے پر امید دکھائی دیں۔ تاہم وہ اپنے اس آخری نشانے میں 8.9 اسکور کر سکیں جس کے سبب یانگ گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

اولمپکس کا یہ مقابلہ افتتاحی تقریب کی اگلی صبح منعقد ہوا جس میں اسٹیڈیم لگ بھگ خالی تھا۔

ٹوکیو اولمپکس کا افتتاح جاپان کے بادشاہ ناروہیٹو نے کیا جب کہ اس میں امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے بھی خصوصی شرکت کی۔

مبصرین ٹوکیو اولمپکس کو تاریخ کا سب سے غیر معمولی اولمپکس ایونٹ قرار دے رہے ہیں۔

‘یونائیٹڈ بائے ایموشنز’ یعنی ‘جذبات سے متحد’ کے عنوان پر ترتیب دی گئی اس افتتاحی تقریب میں اولمپک مشعل بھی روشن ہوئی۔ تمام ملکوں کے پرچم بھی بلند ہوئے۔ ایتھلیٹ پریڈ بھی ہوئی اور آتش بازی بھی البتہ کمی تھی تو تماشائیوں کی۔

اولمپکس کا یہ مقابلہ افتتاحی تقریب کی اگلی صبح منعقد ہوا۔ جس میں اسٹیڈیم لگ بھگ خالی تھا۔
اولمپکس کا یہ مقابلہ افتتاحی تقریب کی اگلی صبح منعقد ہوا۔ جس میں اسٹیڈیم لگ بھگ خالی تھا۔

کرونا وبا کی وجہ سے تقریب میں اسٹیڈیم کی ہزاروں کرسیاں خالی تھیں اور محض 900 اہم مہمان اور حکام اس تقریب میں مدعو تھے۔

اولمپکس کی پہلی تقریب انعامات میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس بیچ نے کرونا وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے یانگ کو گولڈ میڈل ایک ٹرے میں رکھ کر پیش کیا جسے یانگ نے اپنے گلے میں پہنا۔

وبا کے سبب تماشائیوں کی غیر موجودگی میں چین کے اسپورٹ اسٹاف نے ہی یانگ کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

کھیلوں کے مبصرین ٹوکیو اولمپکس کو سب سے متنازع اولمپکس بھی قرار دے رہے ہیں۔

سن 2020 کے اولمپکس کے لیے ٹوکیو کی نامزدگی سے لے کر کرونا وبا اور پھر افتتاحی تقریب کے بے قابو بجٹ سے لے کر تقریب سے منسلک اہم افراد کی برطرفی کا معاملہ دنیا بھر میں شہ سرخیوں کا موضوع بنا ہوا ہے۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments