امریکی وزیر خارجہ انڈیا کے دورے میں انسانی حقوق پر بات کریں گے: امریکی اہلکار


انتھونی بلنکن
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات کریں گے
امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اگلے ہفتے انڈیا کے دورے کے دوران انڈیا میں انسانی حقوق اور جہموریت سے متعلق مسائل پر بات کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ 27 جولائی سے بھارت کے دورے پر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ وزیر اعظم نریندرا مودی، وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔

خبر رساں ادارے روائٹر کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اسٹنسٹ سیکرٹری ڈین تھامسن نے امریکی وزیر خارجہ کے انڈیا کے دورے سے پہلے ایک کانفرنس کال میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ امریکی وزیرخارجہ انسانی حقوق اور جہموریت کے معاملات کو انڈین حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔

اسٹنٹ سیکرٹری فار ساؤتھ اینڈ سنٹرل ایشیا ڈین تھامسن نے کہا :” جہاں تک انسانی حقوق اور جمہوریت کا سوال ہے، ہاں آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ میں آپ کو بتاؤں کہ ہم یہ معاملہ اٹھائیں گے اور اس پر بات چیت کرتے رہیں گے، کیونکہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ ان معاملات پر ہماری اقدار مشترک ہیں۔"

یہ بھی پڑھیئے

فریڈم ہاؤس رپورٹ: انڈیا ’آزاد‘ ملک‘ سے ’قدرے آزاد ‘ملک کی فہرست میں شامل

’انڈین جمہوریت کا وجود خطرے میں ہے‘

انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ انڈیا اس بات چیت کا اہم حصہ رہے گا اور ہم اس محاذ پر اپنی شراکت کو آگے بڑھائیں گے۔

انڈیا ماضی میں کسی ملک یا انسانی حقوق کے ادراوں کی جانب سے ملک میں شخصی آزادیوں میں کمی کے الزامات کو مسترد کرتا رہا ہے۔

انڈیا کا موقف رہا ہے کہ انڈیا میں جمہوری روایات مضبوط ہیں اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مضبوط ادارے موجود ہیں۔

امریکی اسٹنسٹ سیکرٹری نے کہا کہ امریکہ اور انڈیا کے تعلقات مضبوط ہیں اور یہ تعلقات مختلف امریکی انتظامیہ کے ادوار میں بھی مضبوط رہے ہیں اور ہمیشہ مضبوط رہیں گے۔

ڈین تھامسن نے کہا”ہمیں وزیر خارجہ کے انڈین وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کا انتظار ہے اور ہم مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔"

انھوں نے کہا کہ یہ کہنا مناسب ہو گا کہ انڈیا امریکہ کے تعلقات بہت اعلی سطح پر ہیں اور اسی سطح پر رہیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32300 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp