بریکنگ نیوز: نور مقدم کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین گرفتار


ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے رات گئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوٹر پر اعلان کیا ہے کہ نور مقدم قتل کیس میں نامزد ملزم ظاہر جعفرکے والدین کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نیز تھراپی ورکس نامی ادارے کو سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وقوعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کو فوری طور پر مطلع کرنے کی بجائے تھراپی ورکس کے عملے کو بلایا گیا تھا جنہوں نے ملزم کو قابو کیا  تاہم اس کشمکش کے دوران جرم کے اہم شواہد ضائع ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments