نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی گرفتاری کی وجہ سامنے آ گئی


 وفاقی پولیس نے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور گھریلو ملازمین کو بھی گرفتار کر لیا ۔

 تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے والد ذاکر جعفر، والدہ عصمت آدم جی، ملازمین افتخار اور جمیل سمیت متعدد افراد کو شواہد چھپانے اور جرم میں اعانت کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

 گزشتہ رات ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ایک پیغام میں بتایا تھا کہ تھراپی ورکس نامی ادارے کو، جس سے ملزم وابستہ رہے، سیل کرنے کے آرڈرز جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو بھی گرفتا ر کر لیا گیا ہے۔

  قبل ازیں کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو تین روز کے بعد ہفتے کے روز اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے ملزم کو مزید دو دن کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments