نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کے والدین کے بعد ایک اور اہم شخص گرفتار کر لیا گیا


 اسلام آباد میں قتل ہونے والی پاکستانی سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کے بعد بحالی مرکز (تھراپی ورکس) کے مالک کو بھی گرفتارکر لیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر ملزم خود بھی مذکورہ بحالی مرکز میں تھراپسٹ کے طور پر کام کرتا رہا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھراپی ورکس نامی بحالی سینٹر کے مالک کو بھی گرفتار کر کے شاملِ تفتیش کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تھراپی ورکس کے مالک، ملزم کے والدین اور دو ملازمین کو آج ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس نے رات گئے تصدیق کی کہ نور قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ساتھ ہی گھر کے چوکیدار اور دو مزید ملازمین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے والدین اور دو ملازمین کو جرم چھپانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

گزشتہ روز عدالت سے پولیس نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ملزم سے آلہ قتل چاقو برآمد کیا گیا، ملزم کے پاس سے برآمد کیا گیا پستول اور تشدد کے دیگر آلات بھی قبضے میں لئے گئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments