نور مقد م قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کو پنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور پہنچا دیا گیا


سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو پنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور پہنچا دیا گیا ہے۔

فرانزک لیبارٹری میں ملزم کی رہائش گاہ سے لی گئی ویڈیو کا فرانزک تجزیہ کیا جائے گا جبکہ فرانزک ٹیم ویڈیو میں موجود ملزم ظاہرجعفر کی شناخت سے متعلق تجزیہ کرے گی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کو مزید تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ ملزم ظاہرجعفر کو 31 جولائی کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments