انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پہنچنے والے روسی خلائی جہاز کے راکٹ چلنے سے خلائی سٹیشن لڑکھڑا گیا


آئی ایس ایس

دنیا کے گرد گھومنے والا بین الاقوامی خلائی سٹیشن یا آئی ایس ایس اس وقت اپنے مدار سے لڑکھڑا گیا جب وہاں پہنچنے والے ایک روسی خلائی جہاز نے غلطی سے اپنے راکٹ چلا دیے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق مشن کنٹرول کے عملے نے غلطی کی درستگی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے اور اب تمام سسٹم معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

اس چھوٹی سے غلطی سے کوئی بڑا حادثہ بھی پیش آ سکتا تھا تاہم مشن کنٹرول میں موجود اہلکاروں نے خلائی سٹیشن کے ایک اور حصے پر نصب راکٹ چلا کر آئی ایس ایس کی حرکت پر قابو پا لیا۔

واقعے کی تفتیش ہو رہی ہے تاہم امریکی اور روسی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پر موجود سات خلابازوں کبھی بھی خطرے میں نہیں تھے۔

Nauka on approach

NASA

یہ واقعہ جمعرات کو روس کے ’نوکا‘ نامی خلائی جہاز کی انٹرنیشنل سپیس سٹیشن آمد کے کچھ گھنٹوں بعد پیش آیا، جو کہ آٹھ دن کی پرواز کے بعد آئی ایس ایس تک پہنچا تھا۔

ناسا کی ایک ٹویٹ کے مطابق روسی خلائی جہاز کے راکٹ ’حادثاتی اور غیر متوقہ طور پر چل پڑے جس کی وجہ سے سٹیشن اپنی بلندی سے 45 ڈگری گر گیا۔‘

Nauka docked in position

NASA

ان کا کہنا تھا کہ اصلاحی اقدامات کی بدولت خلائی سٹیشن کو اس کی متعین بلندی پر واپس لے آیا گیا ہے اور اسے کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا۔

تاہم حادثے کے وقت خلائی سٹیشن کے عملے سے مشن کنٹرول کا رابطہ کئی منٹوں کے لیے منتقع ہو گیا تھا لیکن آئی ایس ایس میں موجود خلا بازوں کے مطابق انھیں کوئی بڑا جھٹکا محسوس نہیں ہوا۔

https://twitter.com/NASA/status/1420806952695832579

اس حادثے کی وجہ سے ناسا اور ہوابازی کی کمپنی بوئنگ کو اپنے ایک خودکار خلائی جہاز ’سٹار لائنر‘ کی آزمائشی پرواز بھی 30 جولائی سے 3 اگست تک ملتوی کرنی پڑی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp