امام مسجد نے لڑکے لڑکیوں کی تصاویر کہاں سے حاصل کیں اور انکشاف کیسے ہوا؟


فیصل آباد کے نواحی علاقے جھمرہ میں ایک امام مسجد کے موبائل فون سے لڑکے لڑکیوں کی ہزاروں قابل اعتراض تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ ان تصاویر کی تعداد سے سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر امام مسجد کے پاس اتنی بڑی تعداد میں یہ تصاویر کہاں سے آئیں؟

ذرائع کے مطابق اس امام مسجد کا نام عنایت رسول ہے اور وہ دینی مدرسے میں بھی پڑھاتا تھا۔ وہ اپنے طالب علم لڑکے لڑکیوں کی تصاویر اتارتا تھا اور ان تصاویر کی مدد سے انہیں بلیک میل بھی کرتا تھا۔ بلیک میل کی تفصیلات سامنے آنے پر الزامات کی سنگینی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امام مسجد نے اپنے ایک طالب علم ہی کو اپنا میموری کارڈ دیا اور بازار سے اس میں کوئی فلم ڈلوا کر لانے کو کہا۔ جب طالب علم نے کارڈ میں موجود ڈیٹا دیکھا تو اس میں لڑکے لڑکیوں کی ہزاروں قابل اعتراض تصاویر موجود تھیں۔ یہاں سے معاملہ جھمرہ پولیس کے پاس پہنچ گیا جس نے گزشتہ روز امام مسجد کو حراست میں لے لیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments