نواز شریف کا مریم نواز کو پارٹی سے مائنس کرنے سے صاف انکار


باخبر ذرائع کے مطوق نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی سے مائنس کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے آزاد کشمیر اور سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد مریم نواز کو خاموش کروانے سے انکار کر دیا۔ اس حوالے سے سینئر صحافی رانا عظیم نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات اور سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد پارٹی رہنماوں نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ مریم نواز کو کچھ عرصے کیلئے خاموش کروایا جائے، جس پر قائد ن لیگ نواز شریف نے سوچنے کیلئے کچھ وقت مانگا۔

غور و فکر کے بعد اب نواز شریف نے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں پر واضح کیا ہے کہ پارٹی صدر کو مریم کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔ مریم نواز جلسے جلوس بھی کریں گی اور میرا بیانیہ بھی آگے بڑھائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں پارٹی صدر کی بنائی ہوئی حکمت عملی نظر انداز کرنے پر شہباز شریف شدید ناراض ہیں، شہبازشریف نے آزاد کشمیر الیکشن میں شکست پر پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی بھی دی۔ لیکن فی الحال ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے شہبازشریف سے خاموش رہنے کی درخواست کی ہے اور سارا معاملہ پارٹی قائد نوازشریف کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی، جس پر شہبازشریف خاموش ہو گئے ہیں۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments