حب الوطنی کا سیزن


حب الوطنی ایک جذبہ ہے اپنے ملک سے محبت کا۔ حب الوطنی نہ صرف محبت مانگتی ہے بلکہ یہ عملی طریقے سے بھی آپ کو آزماتی ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ صرف محبت کا اظہار کر لینا آپ کے ضمیر کو مطمئن کر سکتا ہے کہ آپ حب الوطن ہیں تو آپ غلط ہیں۔ نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے ہاں جب الوطنی صرف ایک دن کے لیے یہ ایک مہینے کے لئے محدود ہے۔ ہمارے ہاں وطن سے محبت کا ایک موسم آتا ہے جو صرف ایک مہینے کا ہوتا ہے۔

سنا ہے موسمی حب الوطنی کا مہینہ آنے کو ہے۔ جب لوگ اپنی ڈی پی اور سٹیٹس کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کریں گے۔ گاڑیوں پہ ہرے ہرے جھنڈے لہرا کر اپنی محبت کا ثبوت پیش کریں گے۔ سنا ہے یہ وہی لوگ ہیں جب ان کی ضرورت ہو تو نظر نہیں آتے۔ اور اپنی بلوں میں چھپ کر تذکرے پیش کرتے ہیں۔ کیا ان کو نہیں معلوم کہ اس وقت ان کا ایک ایک قدم وطن کے لئے کتنا اہمیت کا حامل ہے۔ اس وقت کہاں ہوتے ہیں یہ لوگ جب عوام بھوک سے مرتی ہے، بے بسی اور لاچاری سڑکوں پر پڑی ملتی ہے؟ کیا یہ اس وقت اپنی جب الوطنی کا احساس نہیں دلا سکتے؟ کیا صرف جھنڈے لہرانے سے ملک کا حق ادا ہو جائے گا؟

کم از کم ایک دن اپنے آپ کو بدل لیجیے اس ملک کے لیے شاید آپ کا ایک دن اس ملک کو بدلنے میں کافی ثابت ہو۔ لوگوں پر تجزیے دینے کے بجائے اگر آپ خود کام کریں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ آپ ملک کو صاف ستھرا ہی رکھ لے تو یہ ہمارے لئے بہت بڑی بات ہوگی۔ ابھی جیسے کہ آپ کو معلوم ہے کہ چند دنوں پہلے ہمارے ہاں عید تھی۔ عید کے دنوں میں آپ دیکھ سکتے ہیں، کہ ہمیں اپنے وطن سے کتنی محبت ہے۔ جگہ جگہ اوجھڑی اور چھیچھڑوں کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں۔ جس طرح گھر میں رہنے کے لیے پانی کہ بوتلیں بھرنا اور کمبلوں کو سمیٹنا ضروری ہے اسے طرح وطن کو صاف رکھنا بھی ضروری ہے۔

اپنے آپ سے پوچھیں

کیا صرف جھنڈا لہرانا ہی وطن سے اپنی محبت ظاہر کرنے کے لئے کافی ہے؟ اگر آپ کو جذبہ ہے تو اس جذبے کی شدت کو اس طرح استعمال کریں جو وطن کے لئے فائدہ مند ہو۔ سال کے 364 دن کچھ نہ کر کے ایک دن کے لئے پرچم لہرا کر آپ اس وطن کی مٹی کا حق ادا نہیں کر سکتے۔ اور جب دن گزر جاتا ہے تو انہی جھنڈوں کو دوسروں کے پیروں تلے روندنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments