انڈیا کی لڑکیوں کی ہاکی ٹیم پہلی بار سیمی فائنل میں: ٹیم کے ’اصل کوچ‘ کا شاہ رخ خان کو جواب


شاہ رخ خان
شاہ رخ خان
ٹوکیو اولمپک میں انڈین خواتین کی ہاکی ٹیم کے سیمی فائنل میں داخل ہونے پر چاروں جانب ان کی تعریف ہو رہی ہے۔

خواتین کی انڈین ہاکی ٹیم سے وابستہ کہانی پر 2010 میں شاہ رخ خان کی ایک فلم آئی تھی ، ’چک دے انڈیا’۔ انڈیا میں کھیلوں اور ان میں سیاست کے دخل کو اس فلم کا موضوع بنایا گیا تھا اور اس موضوع نے معاشرے میں اس بارے میں بحث بھی چھیڑ دی تھی۔

پیر کو خواتین کی انڈین ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپک میں آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کو شکست دی تو ٹیم کے کوچ شارڈ مارین کی بھی خوب تعریف کی گئی۔ اس جیت کے بعد خواتین کی انڈین ہاکی ٹیم کے ڈچ کوچ نے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’ساری فیملی میں اب بعد میں آؤں گا۔‘

https://twitter.com/SjoerdMarijne/status/1422124204988657664

شارڈ مارین کے اس ٹویٹ کو ریٹویٹ کرتے ہوئے انڈیا میں خواتین کی ہاکی کے موضوع پر ماضی میں بننے والی فلم ’چک دے انڈیا’ کے اداکار شاہ رخ خان نے ٹویٹ کر کے کہا ’ہاں ہاں کوئی بات نہیں بس واپسی میں سونا ساتھ لے آنا، ایک ارب افراد والے خاندان کی خاطر۔ اس بار دھنتیرس بھی دو نومبر کو ہے سابقہ کوچ، کبیر خان‘۔

اصل میں شاہ رخ نے فلم چک دے انڈیا میں ٹیم کے کوچ کبیر خان کا کردار ادا کیا تھا۔

ان کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مارین نے لکھا ’اس حمایت اور پیار کے لیے شکریہ۔ ہم لوگ پھر سے جی جان لگا دینے کے لیے تیار ہیں اصل کوچ‘۔

انڈیا میں سوشل میڈیا پر #HockeyIndia اور #ChakDeIndia ٹرینڈ کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر انڈین خواتین کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دینے والوں میں سیاستدان، کھلاڑی اور متعدد بالی وڈ شخصات شامل ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کر کے انڈین خواتین اور مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارک باد دی۔

انہوں نے لکھا ’صرف پی وی سندھو نے ہی میڈل نہیں جیتا بلکہ ہم نے ہاکی میں انڈیا کی خواتین اور مردوں کی ٹیموں کی تاریخٰی کارکردگی بھی دیکھی، مجھے امید ہے کہ انڈیا کے 130 کروڑ لوگ ملک کو نئی اونچائیوں تک پہنچانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔‘

https://twitter.com/narendramodi/status/1422076220435439622

کانگریس پارٹی کی راہنما پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا ’لڑکیوں نے تاریخ رچ دی‘۔

یہ بھی پڑھیے:

میرا بائی: ادھورے مقابلے کی ’ولن‘ سے ہیرو بننے تک کا سفر

پاکستان کے 10 میں سے نو کھلاڑی اولمپک مقابلوں سے باہر، ارشد ندیم آخری امید

’طلحہ تہجد سے لے کر فجر تک ورزش کرتا تھا۔۔۔ تب ہی تو اولمپکس تک گیا‘

https://twitter.com/priyankagandhi/status/1422062174411755523

سابق سلامی بلے باز ویریندر سہواگ نے ٹویٹ کیا ’اتنی خوشی شاید کسی اور جیت پر نہیں محسوس ہوئی ہوگی۔ کمال کا لمحہ ہے، انڈین ٹیم نے پہلی بار سیمی فائنل میں قدم رکھ کر فخر محسوس کروایا ہے۔ چک دے انڈیا‘۔

https://twitter.com/virendersehwag/status/1422055885547786241

کھیلوں کے وفاقی وزیر انوراگ ٹھاکر نے بھی انڈین ہاکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’ایک شاندار کارکردگی۔ خواتین کی ہاکی ٹیم ٹوکیو اولمپک میں اپنے ہر قدم پر تاریخ لکھ رہی ہے۔ ہم آسٹریلیا کو پہلی مرتبہ مات دے کر سیمی فائنل میں ہیں۔ 130 کروڑ انڈین خواتین کی ہاکی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘

https://twitter.com/ianuragthakur/status/1422053302565425157

روچرا چترویدی لکھتی ہیں ’ایسی دھاکڑ ہیں، ہماری خواتین کی ہاکی ٹیم نے کیا تاریخی جیت حاصل کی ہے۔‘

https://twitter.com/RuchiraC/status/1422057075908124672

اداکارہ پریتی زنٹا نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے #HockyIndia کی خواتین اور مردوں کی ٹیم کو اولمپک کے سیمی فائنل میں داخل ہونے بہت مبارکباد۔ میں خواتین اور مردوں کی ٹیموں کی کارکردگی سے بہت فخر کا احساس کر رہی ہوں۔ میری نیک تمنائیں اور امیدیں ہیں کہ انڈین ٹیم تاریخ بنائے۔‘

https://twitter.com/realpreityzinta/status/1422055921430122497

خواتین کی ٹیم کی گول کیپر سویتا پونیا کی بھی بہت تعریف ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ میں سویتا نے آسٹریلیا کو گول کرنے کا ایک بھی موقع نہیں دیا۔

ہاکی

اداکار رندیپ ہوڈا نے ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ’کیا میچ تھا۔۔سوپر ڈیفنڈنگ۔ سینیما کو اصلیت میں تبدیل کر دیا #ChakDeIndia انڈیا کی خواتین کھلاڑیوں نے تاریخ رچ دی۔‘

یہ بھی پڑھیے:

اولمپکس مقابلے کب شروع ہوئے اور ان میں مذہب کا کتنا عمل دخل تھا؟

صدام حکومت کو چکمہ دے کر فرار ہو جانے والے عراقی اولمپیئن کی داستان

فیصل آباد کے غریب کسان کی بیٹی جسے والد کی سپورٹ نے ہینڈ بال سٹار بنا دیا

https://twitter.com/RandeepHooda/status/1422062900479336449

انڈین ہاکی ٹیم کی فتح پر لوگوں نے اپنے جذبات کو تصاویر اور ویڈیو کے ذریعے ظاہر کیا ہے۔

’لوگ بھول گئے تھے کہ ہم ٹوکیو میں ہیں‘

ویجے کمار شریواستو نے ٹویٹ کیا ہے ’بہت ہی پر جوش کرنے والی جیت ہے، احساسات اُبل رہے ہیں۔ بہت ہی شاندار کارکردگی کے لیے انڈین لڑکیوں کو مبارکباد۔‘

سنجیو ہوٹا لکھتے ہیں ’پہلے تین میچوں کے بعد زیادہ تر لوگ یہ بھول گئے تھے کہ ہم ٹوکیو میں بھی ہیں۔ لیکن ایک دم نیچے سے اٹھ کر ہم نے آسٹریلیا کو 1-0 سے شکست دی اور سیمی فائنل میں مقام حاصل کر لیا۔‘

https://twitter.com/Sanjeevnamaskar/status/1422068516543369222

اداکارہ سیامی کھیر نے خواتین کی انڈین ہاکی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے ’یہ مناظر رلانے والے ہیں۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32508 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp