اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف درخواست دائر کردی


\"\"

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے اور عدالتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایڈوکیٹ شاہد حامد کی ذریعے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان میرے خلاف جھوٹے الزامات دہرا رہے ہیں جبکہ عدلیہ میرے خلاف اعترافی بیان کے تمام الزامات مسترد کرچکی ہے، اعترافی بیان سے پہلے اور بعد میں بھی حراست میں تھا، 1997 میں لاہور ہائی کورٹ بھی ایف آئی اے کی رپورٹ مسترد کرچکی ہے جب کہ 2013 اور 2014 میں بھی ہائی کورٹس ان الزامات کو مسترد کرچکی ہے لہذٰا اعلیٰ عدلیہ عمران خان کے خلاف کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ عمران خان پاناما لیکس پر وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسحاق ڈار کے اس بیان حلفی کا حوالہ دیتے ہیں جس میں انہوں نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا تھا تاہم  بعد میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اعترافی بیان دباؤ میں دیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments