برٹنی سپیئرز: پاپ گلوکارہ کے والد اب اُن کے معالی معاملات کے نگران نہیں رہیں گے


Jamie Spears (L) and Britney Spears (R)

جمی سپیئر سنہ 2008 سے ان کے قانونی نگران ہیں

امریکی میڈیا میں آنے والی اطلاعات کے مطابق برٹنی سپیئرز کے والد 13 سال بعد گلوکارہ کے نگران کی ذمہ داری سے دستبرداری پر راضی ہوگئے ہیں۔برٹنی سپیئرز کا کیریئر 2008 میں ان کی ذہنی صحت کے متعلق عوامی خدشات کے بعد سے قانونی سرپرستوں کے ہاتھ میں رہا ہے۔عدالتی حکم کے تحت ان کے والد جیمی سپیئرز کو ان کی بیٹی کی جائیداد اور زندگی کے دیگر پہلوؤں پر کنٹرول دیا گیا تھا۔لیکن بعد میں گلوکارہ نے اپنے والد کو اس ذمہ داری سے ہٹانے کی کوشش کی اور ان پر ’کنزرویٹری کے غلط استعمال‘ کا الزام عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔جیمی سپیئرز نے بارہا خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کچھ غلط نہیں کیا اور انھوں نے اپنی بیٹی کی خیریت کے لیے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فری برٹنی مہم کہلائی جانے والی مداحوں کی ایک تحریک چاہتی ہے کہ 39 سالہ گلوکارہ اپنے معاملات پر دوبارہ خود مختاری حاصل کریں۔اس طویل قانونی لڑائی نے 2021 میں ’فریمنگ برٹنی سپیئرز‘ کے نام سے دستاویزی فلم کی ریلیز کے بعد دوبارہ توجہ حاصل کی۔

برٹنی نے بعد میں ایک جج کو بتایا کہ اُنھیں منشیات دی جاتی، اپنی مرضی کے خلاف کام کرنے پر مجبور کیا گیا اور بچے پیدا کرنے سے روکا گیا۔

برٹنی سپیئرز

نو عمر سپیئرز تنازعوں اور نہایت ہی وفادار مداحوں میں گھری رہیں۔

سپیئرز کی کنزرویٹری شپ یا نگرانی دو حصوں پر مشتمل ہے، ایک ان کی جائیداد اور مالی معاملات کے لیے، دوسرا ان کے لیے بطور فرد ہے۔ان کے والد نے صحت کے مسائل کی وجہ سے 2019 میں اپنی بیٹی کے ذاتی کنزرویٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، لیکن گلوکارہ نے جولائی میں اپنے والد کو اپنی جائیداد کو کنٹرول کرنے سے ہٹانے کے لیے ایک درخواست دائر کی۔ انھوں نے بعد میں کہا کہ اگر ان کی یہ حیثیت قائم رہی تو وہ دوبارہ پرفارم نہیں کریں گی۔

اسی بارے میں مزید پڑھیں

کروڑ پتی پاپ سٹار برٹنی سپیئرز اپنا کوئی بھی فیصلہ خود نہیں کر سکتیں، مگر کیوں؟

فری برٹنی سپیئرز مہم آخر ہے کیا؟

’برٹنی سپیئرز زندہ ہیں،‘ سونی کی معافی

برٹنی سپیئرز

اس درخواست کا جواب دیتے ہوئے جیمی سپیئرز کے وکیل نے جمعرات کو ایک عدالتی دستاویز میں کہا کہ ان کے پیچھے ہٹنے کی کوئی اصل بنیاد نہیں ہے، لیکن انھوں نے مزید کہا کہ وہ ’بلاجواز حملوں کا مسلسل ہدف‘ بن گئے ہیں۔پاپ سٹار کے وکیل میتھیو روزنگارٹ نے ایک بیان میں کہا ’یہ برٹنی سپیئرز کی ایک بڑی فتح ہے اور انصاف کی طرف ایک اور قدم ہے۔‘

برٹنی سپیئرز کے والد کا فیصلہ ’برٹنی کے لیے درست ثابت ہوا۔ تاہم ہم برٹنی سپیئرز اور دیگر پر ان کے جاری شرمناک اور قابل مذمت حملوں سے مایوس ہیں۔‘روزنگارٹ نے مزید کہا کہ کنزرویٹری شپ کے دوران ان کی جائیداد کے انتظام میں ملوث افراد کے اقدامات کی تحقیقات جاری رہے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32552 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp