شاہی قلعہ لاہور میں راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا۔

پولیس نے رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پی سٹی کو فوری جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نوجوان نے کمر پر بیگ اور سفید شلوار قیمض اور سفید ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔ اس موقع پر اس نے نعرہ حیدری یاعلیؓ اور لبیک یا رسول اللہؐ کے نعرے بھی لگائے۔

رنجیت سنگھ کا مجسمہ پہلے بھی توڑا گیا تھا جسے بعد میں مرمت کرکے دوبارہ نصب کیا گیا تھا۔