مینارِ پاکستان واقعہ ہر پاکستانی کے لئے باعثِ شرم ہے: بلاول بھٹو


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر مجمع کی نوجوان لڑکی سے دست درازی اور زدوکوب کرنا ہر پاکستانی کیلئے باعثِ شرم ہے۔

انہوں نے مینارِ پاکستان واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مینارِ پاکستان واقعہ ہمارے سماج کی پستی کو بیان کرتا ہے۔

بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مینارِ پاکستان واقعے کے ذمہ داروں سے انصاف ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کےتحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

سیکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔ خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments