وزیرا عظم کا خاتون ٹک ٹاکر پر تشدد اور راجہ رنجیت کے مجسمے کو توڑنے کے واقعات کا نوٹس


وزیر اعظم عمر ان خان نے لاہور گریٹر پارک میں خاتون ٹک ٹاکر پر تشدد اور شاہی قلعہ میں راجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایک پیغام میں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کو لاہور واقعات سے متعلق ٹیلیفونک رابطے پرآئی جی پنجاب نے تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے آئی جی پنجاب کو واقعے میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

زلفی بخاری نے مزید بتایا کہ پولیس دونوں واقعات میں ملوث مجرمان کو پولیس پکڑ رہی ہے، یہ قوانین اور سماجی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں، حکومت ان واقعات میں ملوث کسی ایک فرد کو بھی نہیں چھوڑے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments