کینیڈا نے افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا


کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے افغانستان کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کی افغان حکومت تسلیم نہیں کریں گے۔ طالبان نے منتخب جمہوری حکومت کو طاقت کے زور سے ہٹایا ہے۔

طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ” کینیڈا کا طالبان کی افغانستان میں حکومت کو تسلیم کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے ، انہوں نے جمہوری حکومت کو طاقت کے ذریعے ختم کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کیا ہے ۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments