’پاکستانی ٹیم نے آج فٹبال کھیلا جبکہ ویسٹ انڈیز نے کرکٹ‘


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کنگسٹن کے سبینا پارک میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن متواتر بارش کی وجہ سے کھیل شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔

میچ کے پہلے روز پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے تھے۔ اس وقت کریز پر محمد رضوان اور فہیم اشرف موجود ہیں۔

اس میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستانی اوپنرز کا آغاز بالکل اچھا نہیں تھا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ دو کے سکور پر گری جب عابد علی ایک رن بنا کر کیمار روچ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

دو کے ہی مجموعی سکور پر کیمار روچ نے اظہر علی کو بھی آؤٹ کر دیا۔ اظہر علی کوئی رنز نہیں بنا سکے۔

اس کے بعد ابھی پاکستان کا مجموعی سکور دو ہی تھا تو دوسرے اوپنر عمران بٹ بھی آؤٹ ہوگئے۔ عمران بٹ نے ایک رن بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

’ایسی فیلڈنگ قسمت کو بھی ہرا سکتی ہے‘

’درست‘ بولنگ ’تیز‘ بولنگ سے زیادہ ضروری ہے‘

بابر اعظم کا ستارہ روشن ہے اور پاکستان کا بھی

اس بدترین آغاز کے بعد کپتان بابر اعظم اور فواد عالم نے آ کر ٹیم کو سنبھالا۔ ان دونوں کے درمیان 158 رنز کی شراکت ہوئی۔

160 کے مجموعی سکور پر فواد عالم 76 رنز بنانے کے بعد اپنی ٹانگ میں تکلیف کے باعث ریٹائرڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

تاہم فواد عالم کے جانے کے بعد بابر اعظم بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے۔ وہ 75 رنز بنا کر کیمار روچ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس وقت تک پاکستان کا مجموعی سکور 168 ہو چکا تھا۔

اس وقت کریز پر موجود محمد رضوان نے 22 جبکہ فہیم اشرف نے 23 رنز بنا رکھے ہیں۔

’پاکستان اور ویسٹ انڈئیز کے درمیان فٹبال میچ!‘

پاکستانی بلے بازوں کے پہلی اننگز میں انتہائی بدترین آغاز کو سوشل میڈیا پر شدید تنسید کا نشانہ بنایا گیا۔ کیونکہ پاکستان کی ابتدائئ وکٹیں اتنے کم سکور پر گر چکی تھیں، سوشل میڈیا صارفین نے سکور کو طنزیہ انداز میں فٹبال میچ کا سکور قرار دے دیا۔

https://twitter.com/SirOggyBilla/status/1428740534323929094

جب سکور رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ تھا اس وقت کی سکور لائن کے حوالے سے سراوگی بلا نامی صارف نے کہا کہ پاکستاناور ویسٹ انڈیز کے درمیان بہترین فٹبال میچ چل رہا ہے جہاں پاکستان نے تین کے مقابلے میں چار گول کر رکھے ہیں۔

ایسا ہی طنز تیٹور زمان نامی صارف نے بھی کیا۔

https://twitter.com/taimoorze/status/1428740019506843648

دلچسپ بات یہ ہے کہ دوسرے دن جب کھیل بارش کی وجہ سے رکا ہوا تھا تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی وقت گزارنے کے لیے ڈیشنگ روم میں فٹبال کھیل رہے ہیں۔

مگر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی فٹبال تو نہیں مگر ایک فٹبال کی مدد سے ایک ایسی گیم کھیل رہے ہیں جو شاید ٹیبل ٹینس اور والی بال کا مرکب ہے۔

یعنی پاکستانی صارفین کی تنقید پر کیا واقعی کھلاڑیوں نے فٹبال کھیلے کا سوچ لیا ہے؟

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1429156484659781640

دوسرے جانب ویٹس انڈیز کرکٹ بورڈ نے بھی ایسی ہی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم وقت گزارنے کے لیے کرکٹ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مگر وہ بھی مذاق میں پلیئر ریویو کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/windiescricket/status/1429109245291728900

اس میچ کے حوالے سے ایک اور دلچسپ ٹوئئٹ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان راشد لھیف کی جانب سے آئی۔ انھوں نے اپنے پیغام میں تصویروں کی مدد سے دیکھایا کہ عمران بٹ شاٹ کے دوران اھنے پاؤں کے اگلے حصے پر بہت زیادہ وزن ڈال دیتے ہیںۓ دوسری جانب اظہر علی نے شاٹ کے دوران اپنی ایڑھی پر بہت زیادہ وزن ڈالا۔ دونوں بلے باز اسی وجہ سے اپنا توازن کھو بیٹھے اور اپنی اپنی شاٹ میں پھنس گئے۔ راشد لطیف کا مشورہ تھا کہ نئی گیند کے خلاف انھیں دیر سے کھیلنا چاہیے تاکہ وہ اپنی شاٹ میں لاک نہ ہو جائیں۔

https://twitter.com/iRashidLatif68/status/1428999844643889152

اس سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ نے ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32290 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp