وہاڑی سے آنے والی ماں بیٹی سے لاہور میں زیادتی کے دونوں ملزم گرفتار


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے تھانہ چوہنگ کی حدود میں وہاڑی کی رہائشی ماں بیٹی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو 48 گھنٹے میں قانون کی گرفت میں لایا جائے اور متاثرہ ماں بیٹی کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے نوٹس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان عمر فاروق اور منصب کو گرفتار کرلیا ہے.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments