کابل ایئر پورٹ پر ایک ہی روز میں تیسرا دھماکہ


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تیسرا دھماکہ ہوا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق ایئر پورٹ کے علاقے میں تیسرے دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ کچھ دیر پہلے امریکہ کی جانب سے تیسرے دھماکے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل شام کے وقت ایئر پورٹ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے تھے جن میں 13 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کی بعض اطلاعات کے مطابق ایئر پورٹ پر ہونے والے پہلے دو دھماکوں میں امریکہ کے 13 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔ فوکس نیوز کی وائٹ ہاؤس کے لئے نمائندہ خصوصی جیکی ہینرک کے مطابق افغانستان میں ہونے والے دھماکوں میں امریکہ کے 10 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق کابل ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے دو دھماکوں میں چار امریکی فوجی اور 60 افغان شہری ہلاک ہوئے۔

دوسری طرف امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ کابل میں ہونے والے دو دھماکوں میں متعدد امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے ہنگامی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ آج کابل ایئر پورٹ کمپلیکس میں ہونے والے دھماکے میں متعدد امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں، بہت سے امریکی فوجی زخمی ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ بہت سے افغان شہری بھی اس وحشیانہ حملے کا نشانہ بنے ہیں۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments