مشن امپاسیبل سیون کا سب سے خطرناک اسٹنٹ؛ ‘بچپن سے ہی یہ کرنا چاہتا تھا’


اداکار ٹام کروز کا کہنا تھا کہ “یہ اب تک کا سب سے خطرناک اسٹنٹ ہے، جسے ہم نے کرنے کی کوشش کی۔”

ہالی وڈ کے مقبول اداکار ٹام کروز نے حال ہی میں اپنی فلم ‘مشن امپاسیبل سیون’ کے سب سے خطرناک اسٹنٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچپن سے ہی ایسا کرنا چاہتے ہیں۔

امریکہ کی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں 24 سے 26 اگست تک جاری رہنے والے فلم تھیٹر مالکان کے سب بڑے اور اہم ایونٹ ‘سنیما کون’ کے تیسرے روز فلم کمپنی پیرا ماؤنٹ پکچرز نے اپنی آنے فلم دو فلموں ‘مشن امپاسیبل سیون’ اور ‘ٹاپ گن: میورک’ کے کلپس پیش کیے۔

ان ویڈیو کلپس میں سے ایک میں ٹام کروز کے ‘مشن امپاسیبل سیون’ کے سب سے خطرناک اسٹنٹ کو دکھایا گیا تھا جس نے سب کو حیران کر دیا تھا۔

اس اسٹنٹ میں اداکار ٹام کروز نے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ناروے کے ایک اونچے پہاڑ سے چھلانگ لگائی ہے۔

سنیما کون میں پیش کیے جانے والے کلپ میں اسٹنٹ کی عکس بندی کے پیچھے کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں جس میں ٹام کروز کی اسٹنٹ پرفارم کرنے سے قبل کی تیاری دیکھی جا سکتی ہے۔

اسٹنٹ کرنے سے قبل اس کی تیاری کے لیے ٹام کروز کو 500 سے زائد اسکائے ڈائیو اور 13 ہزار موٹو کراس جمپیں کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

دونوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز بذریعہ ویڈیو کال اس ایونٹ میں جلوہ گر ہوئے۔

اس اسٹنٹ کے حوالے سے اداکار ٹام کروز کا کہنا تھا کہ “یہ اب تک کا سب سے خطرناک اسٹنٹ ہے، جسے کرنے کی کوشش کی۔”

انہوں نے بتایا کہ اس اسٹنٹ کو انجام دینے کے لیے کئی برس سے کام کر رہے تھے۔ اسے ناروے میں شوٹ کیا جس میں ایک پہاڑ سے موٹر سائیکل کے ذریعے چھلانگ لگائی ہے۔

ٹام کروز نے مزید کہا کہ وہ اسے بچپن سے کرنے کے خواہش مند تھے۔

یاد رہے کہ فلم ‘مش امپاسیبل’ ہالی وڈ کی بڑی فرنچائزز میں سے ایک ہے۔ 2018 میں ‘مشن امپاسبل فال آؤٹ’ نے عالمی باکس آفس پر 79 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔

‘مشن امپاسبل’ سیریز کی ساتویں فلم کی شوٹنگ کرونا وائرس کے باعث فروری میں روک دی گئی تھی، شوٹنگ کا دوبارہ آغاز ستمبر میں اٹلی، ناروے اور لندن میں ہوا۔ ٹام کروز نے ناروے کے وزیرِ اعظم سے قرنطینہ کے اصولوں کے مطابق فلم کی شوٹنگ کی اجازت دینے کی اپیل کی تھی۔

پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے بننے والی فلم ‘مشن امپاسبل’ کی ریلیز 27 مئی 2022 میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ سالانہ سنیما کون ایونٹ میں ہالی وڈ کے ٹاپ اسٹارز اور فلموں کی ایسی فوٹیجز دکھائی جاتی ہیں جو پہلے کبھی منظرِ عام پر نہیں آتی۔ اگرچہ رواں برس کے ایونٹ میں کرونا وبا کے خدشات کے پیشِ نظر اے لسٹر اسٹارز نے ایونٹ میں آن لائن ہی شرکت کی۔

اس خبر میں خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ سے معلومات شامل کی گئی ہیں۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments