کابل ایئرپورٹ دھماکوں میں ہلاکتیں 170 سے زائد ہوگئیں


کابل ائیرپورٹ کے نزدیک دو خودکش حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 170 سے زائد ہوگئی جب کہ زخمی ہونے والے 150 افراد میں سے بعض کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں ایئرپورٹ کے نزدیک ہونے والے دو خودکش حملوں کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تعداد 100 سے زائد ہو گئی ہے۔ اضافے کی وجہ تشویش ناک حالت کے شکار زخمیوں کا دوران علاج دم توڑ جانا ہے۔

اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی تعداد 150 کے لگ بھگ تھی جس میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کے سبب اب بھی ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

سی این این کے مطابق دولت اسلامیہ خراسان نے کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے خودکش دھماکوں کی ذمے داری قبول کی۔ انہوں نے یہ دعویٰ اپنے ٹیلی گرام چینل پر دیئے گئے پیغام میں کیا۔ شدت پسند گروپ کا کہنا تھا کہ ایک خود کش بمبار نے افغان اور امریکی فوجیوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑایا۔

پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے دھماکوں میں 13 امریکی فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔یہ افغانستان میں 20 سالہ جنگ میں کسی ایک دن میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی دوسری بڑی تعداد ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments