انسٹاگرام کا صارفین کو تاریخِ پیدائش بتانے پر زور


اگر آپ فوٹوز اور ویڈیوز کے لیے انسٹاگرام کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن آپ نے اس پلیٹ فارم پر اپنی تاریخ پیدائش کا اندراج نہیں کیا ہوا تو کچھ وقت بعد آپ تاریخ پیدائش بتائے بغیر ایپ کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔

امریکہ کی ٹیکنالوجی نیوز ویب سائٹ ’دی ورج‘ کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کی جانب سے نئے صارفین کے لیے 2019 میں یہ لازمی قرار دیا گیا تھا کہ وہ اپنی تاریخ پیدائش درج کریں۔ پرانے صارفین کے لیے یہ اب بھی ممکن تھا کہ وہ اس کے اندراج کے بغیر پلیٹ فارم استعمال کرسکیں۔

تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ ایسے صارفین کے لیے بھی اس پلیٹ فارم کا استعمال مشکل ہو جائے گا۔

انسٹاگرام کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اگر صارف کی پروفائل میں تاریخ پیدائش درج نہیں تو ایپ کھولنے پر انسٹاگرام کی طرف سے صارف سے تاریخِ پیدائش کا پوچھا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگرچہ صارف اسے نظر انداز کرنے کے اہل ہوں گے لیکن ایک مخصوص وقت تک جس کے بعد اگر صارف ایپ لیکیشن کا استعمال برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں تاریخ پیدائش کو شامل کرنا ہو گا۔

انسٹاگرام کا کہنا تھا کہ اگر صارف کی تاریخ پیدائش موجود نہیں ہے تو حساس کٹیگری میں شامل مواد کو دیکھنے سے قبل اس سے تاریخِ پیدائش پوچھی جائے گی۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام کئی برسوں سے کسی بھی حساس مواد کو دھندلا کرتا آرہا ہے لیکن اگر صارف ایسے مواد کو دیکھنا چاہیں تو انہیں انسٹاگرام کو تاریخ پیدائش فراہم کرنا ہو گی۔

انسٹاگرام کئی برسوں سے کسی بھی حساس مواد کو دھندلا کرتا آرہا ہے۔
انسٹاگرام کئی برسوں سے کسی بھی حساس مواد کو دھندلا کرتا آرہا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں وہ ان صارفین کے بارے میں جو اپنی غلط عمر بتا رہے ہیں، ان کی عمر معلوم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (ایج ڈیٹیکشین اے آئی) کے ٹول کا استعمال کرے گی۔

پریس ریلیز کے مطابق اگر کوئی کہتا ہے کہ اس کی عمر مخصوص عمر جیسے 13 یا 18 سے زیادہ ہے لیکن اے آئی کچھ اور بتاتی ہے تو انسٹاگرام مختلف طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے عمر کی تصدیق کرے گا۔

انسٹاگرام کے بقول، یہ کوششیں پلیٹ فارم کو نوجوان لوگوں کے لیے محفوظ بنانے اور صحیح عمر کے لوگوں کو صحیح تجربہ فراہم کرنے کو یقینی بنانے کا حصہ ہے۔

مئی میں کمپنی کی جانب سے واضح طور پر اعلان کیا گیا تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر لوگوں کے لیے انسٹاگرام ورژن پر کام کر رہا ہے اور اس فیچر کے لیے پلیٹ فارم کو لوگوں کی عمر کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ضروری ہو گی۔

اسی طرح انسٹاگرام دیگر عمر کے تحفظ کے لیے بھی کام کر رہا ہے تاکہ بالغان ان کم عمر صارفین کو پیغام نہ بھیج سکیں جو انہیں فالو نہیں کرتے۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments