لڑکی سے زیادتی کے بعد ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا

نوانکوٹ پولیس نے  نے لڑکی سے زبردستی زیادتی کے بعد ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو چند ہی گھنٹوں بعد گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مہب نامی لڑکے نے زبردستی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران اس کی ویڈیو بھی بنالی،ویڈیو کو ملزم کے دوست حارث نے سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔ویڈیو کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی آپریشن سہیل چوہدری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔