مرمت کے لئے لائے گئے لیپ ٹاپ سے تصاویر نکال کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار


گوجرانوالہ میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لڑکی کے لیپ ٹاپ سے تصاویر نکال کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ لڑکی نے ملز م کو لیپ ٹاپ ٹھیک کرنے کے لئے دیا تھا۔ ملزم نے لڑکی کے لیپ ٹاپ سے تصاویر لیں اور بعد میں بلیک میل کرنے لگ گیا۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق لڑکی کے والد نے سائبر ونگ کرائم میں شکایت کی جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ گھنٹہ گھر چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments