کرسٹیانو رونالڈو نے سب سے زیادہ گول کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا


رونالڈو نے 180 میچز میں 111 گول کر کے عالمی مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کرنے کا نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔

ویب ڈیسک — پرتگال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو عالمی مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹ بالر بن گئے ہیں۔

رونالڈو نے بدھ کو ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچ میں جمہوریہ آئرلینڈ کے خلاف دو گول کر کے نہ صرف اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی بلکہ انٹرنیشنل مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ایران کے فٹ بالر علی دائی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

علی دائی نے عالمی مقابلوں میں 109 گول کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم اب یہ ریکارڈ رونالڈو کے پاس ہے جنہوں نے 180 میچز میں 111 گولز کیے ہیں۔

چھتیس سالہ رونالڈو نے یورو 2020 کے گروپ میچ میں فرانس کے خلاف پینالٹی ککس پر دو گول کر کے علی دائی کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

بدھ کو جمہوریہ آئرلینڈ کے خلاف ورلڈکپ کے کوالیفائنگ میچ میں رونالڈو نے عین اس وقت دو گول کیے جب ان کی ٹیم شکست کے قریب تھی۔

رونالڈو نے عین اس وقت گول کیا جب ان کی ٹیم شکست کے قریب تھی۔
رونالڈو نے عین اس وقت گول کیا جب ان کی ٹیم شکست کے قریب تھی۔

پرتگال کے استادیو الگریو اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جمہوریہ آئرلینڈ کے جان ایگن نے کھیل کے 46 ویں منٹ میں گول کیا اور ان کی ٹیم کی برتری دوسرے ہاف کے 89 ویں منٹ تک برقرار رہی۔

رونالڈو نے 89 ویں منٹ میں گول کر کے نہ صرف میچ برابر کیا بلکہ اضافی وقت میں مزید ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح بھی دلا دی۔

جمہوریہ آئرلینڈ کے خلاف میچ جیتنے کے بعد پرتگال نے آئندہ برس قطر میں شیڈول فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ورلڈ کپ کے لیے گروپ ‘اے’ میں شامل پرتگال چار میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست ہے جب کہ سربیا کے دو پوائنٹس ہیں اور اسے مزید ایک میچ کھیلنا ہے۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments