پاکستان اور امریکا کے تعلقات خاک مثالی ہیں: شیریں مزاری


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں سینیٹر مشاہد حسین کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات خاک مثالی ہیں، امریکا نے 2018 سے اب تک اپنا سفیر تک تو پاکستان بھیجا نہیں ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں سینیٹر مشاہد حسین نے شیریں مزاری سے پوچھا کہ پاکستان پر غلط الزامات کا معاملہ امریکا کے سامنے کیوں نہیں اٹھاتے، آج کل تو حکومت کے امریکا کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔

مشاہد حسین سید کے اس سوال پر شیریں مزاری پھٹ پڑیں اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات خاک مثالی ہیں۔ 2018 سے اب تک امریکا نے پاکستان میں اپنا سفیر تک تو بھیجا نہیں ہے، امریکا نے پاکستان پر غلط الزام لگایا ہے۔ پاکستان چائلڈ سولجر کے حوالے سے اقوام متحدہ کے چارٹر پر مکمل عمل درآمد کر رہا ہے۔ چائلڈ سولجر لسٹ کے معاملے پر وزارت دفاع کے ساتھ مل کر اقدامات کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments